خیبر پختونخوا میں جلد کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ،منظمین پشاورزلمی

ہفتہ 21 مئی 2022 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) پشاورزلمی کے منتظمین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹرز کو بنیادی سہولیات میسرنہیں ہیں، کھلاڑیوں کو ابتدائی طور پرسو سے زائد کرکٹ کٹس دیئے گئے ہیں، صوبے کے دور دراز علاقوں میں پچز تیار کی گئی ہیں،خیبر پختونخوا میں جلد کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد اکرم، کپتان وہاب ریاض اور اوپنر بیٹسمین کامران اکمل نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی پشاور آنا چاہتے تھے لیکن نیشنل کیمپ کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے، محمد اکرم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹرز کو بنیادی سہولیات میسر نہیں، 122کھلاڑیوں کو ابتدائی طور پر کرکٹ کٹس دیئے گئے ہیں جبکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں110 پچز تیار کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محمد اکرم نے کہا کہ پہلے 8 فیصد کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں تھے اب یہ شرح 28 فیصد تک پہنچ گئی ہے ،رواں سال مزید پچز اور قابل کھلاڑیوں کو کرکٹ بیگ دینگے جبکہ مالی لحاظ سے کمزور کھلاڑیوں کے لیے وظائف دینے جارہے ہیں خیبرپختونخوا کے نوجوان مزدوری کے بجائے اب کرکٹ کی طرف آئینگے خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے مقابلے جون کے مہینے میں منعقدکئے جائیں گے جس میں ایک ٹیم اوورسیز پاکستانیوں کی ہو گی۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 22:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :