پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانے والے آسٹریلین کرکٹر بن گئے

پیٹ کمنز 20 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کے ساتھ پہلے جبکہ جوش ہیزل ووڈ 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

جمعرات 26 مئی 2022 14:17

پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانے والے آسٹریلین کرکٹر بن گئے
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کینگروز کرکٹر بن گئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کرکٹرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال آسٹریلیا کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کرکٹر قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلین میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز 20 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کمانے والے کرکٹر بن گئے ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ رینکنگ میں پانچویں سے دوسرے نمبر پر ترقی ہوئی اور انہوں نے 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کمائے۔ڈیوڈ وارنر کا زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے آسٹریلوی کرکٹرز کی رینکنگ میں 15 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کے ساتھ تیسرا نمبر ہے جبکہ مچل اسٹارک کا 14 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کے ساتھ چوتھا اور اسٹیو اسمتھ 13 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔آسٹریلیا کے مارنو س لابوشین کا 12 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کے ساتھ چھٹا نمبر ہے۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 14:17:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :