پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اپنا پریمیئر قومی ٹورنامنٹ نیشنل بینک آف پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا 12واں ایڈیشن گریڈ۔ٹو کا انعقاد کل کرے گا

جمعرات 26 مئی 2022 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اپنا پریمیئر قومی ٹورنامنٹ نیشنل بینک آف پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا 12واں ایڈیشن گریڈ۔ٹو کا انعقاد کل جمعہ سے کرے گا جو 31 مئی تک جاری رہے گا ۔جمعرات کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے 8 ٹاپ ٹیمیں اس گریڈ۔

2 پرائم ٹائٹل میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پول اے میں کوئٹہ، اٹک، فیصل آباد، سرگودہا جبکہ پول بی میں کراچی، ملتان، حیدرآباد اور گلگت شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے میچز بولان کرکٹ گرائونڈ کوئٹہ اور شعلہ کرکٹ گرائونڈ کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب (آج) جمعہ 27 مئی کو صبح ساڑھے 10 بجے بولان کرکٹ گرائونڈ میں منعقد ہو گی جبکہ سیمی فائنل اور فائنل بھی بولان کرکٹ گرائونڈ کوئٹہ میں بالترتیب 30 اور 31 مئی 2022ءکو کھیلے جائیں گے۔ گریڈ۔2 ایونٹ کی فاتح آئندہ سال گریڈ۔1 کی ٹرافی میں جگہ حاصل کرے گی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری ٹیم اگلے مقابلے سے باہر ہو جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 16:30:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :