خلیجی عرب فضائی کمپنیاں قطرمیں فٹ بال عالمی کپ کے دوران میں شٹل پروازیں چلائیں گی

جمعہ 27 مئی 2022 13:00

خلیجی عرب فضائی کمپنیاں قطرمیں فٹ بال عالمی کپ کے دوران میں شٹل پروازیں چلائیں گی
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) قطرایئرویز نے بتایا ہے کہ خلیجی عرب فضائی کمپنیاں فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ کے انعقاد کے دوران میں قطر کے لیے روزانہ 160 سے زیادہ شٹل پروازیں چلائیں گی جس سے شائقین میچ سے قبل قریبی شہروں سے پرواز کرسکیں گے اور دن کے اختتام پرآبائی یا اقامتی شہروں کو واپس جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قطرایئرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)اکبرالباکر نے ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی ایئرلائن فلائی دبئی، عمان ایئر، کویت ایئرویز اور سعودی عرب ایئرلائنز (السعودیہ)شٹل پروازیں چلائیں گی۔

ان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی اتحاد اور ایئرعربیہ بھی اس اسکیم میں شامل ہوسکتی ہیں۔شٹل پروازوں سے قطرپرلاجسٹک، رہائش اور پولیس کاری کے دبا ئوکو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ہمسایہ خلیجی ریاستوں کو نومبر میں مشرقِ اوسط میں ہونے والے پہلے فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔قطرکو امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے میچوں کو دیکھنے کے لیے قریبا 12 لاکھ غیرملکی شائقین آئیں گی۔یہ تعداد اس خلیجی ریاست کی قریبا نصف آبادی کے برابر ہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2022 - 13:00:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :