کوئٹہ ، آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے کے دوران ججز کے فیصلے کے خلاف دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا

اتوار 19 اکتوبر 2014 16:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) کوئٹہ میں آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے کے دوران ججز کے فیصلے کے خلاف دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں صوبائی وزیراطلاعات پر بھی حملے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے کے دوران ججز کے فیصلے کے خلاف دو گروہوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ مشتعل افراد فائنل کی ٹرافیاں اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ ان مشتعل افراد نے سٹیج پر موجود صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال پر بھی حملہ کی کوشش کی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے صوبائی وزیر کو اپنے حصار میں لے لیا اور یوں وہ اس حملے میں بچنے میں کامیاب ہو گئے۔

وقت اشاعت : 19/10/2014 - 16:14:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :