- Home
- Sports
- News
- کرکٹ میں سنچری بنانے والی تین نسلیں، لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد نے پاکستان کی فرسٹ ..
کرکٹ میں سنچری بنانے والی تین نسلیں، لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں پی آئی کی طرف سے سنچری سکور کرکے ریکارڈ بک میں اپنا منفرد نام درج کروادیا
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:24
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء ) لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری سکور کی ہے لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کے ٹورنامنٹ میں قائداعظم ٹرافی میں پی آئی اے کی طرف سے حیدرآباد کے خلاف سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام منفرد تعارف کے طور پر درج کرا دیا ہے۔
شہزر محمد کی یہ سنچری اس لحاظ سے اہمیت رکھتی ہے کہ ان سے قبل ان کے والد سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد اور دادا حنیف محمد بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریاں بناچکے ہیں۔تین نسلوں کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچری سکور کرنے کی یہ پانچویں مثال ہے جن میں سے دو خاندانوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈاکٹر جہانگیر خان ان کے بیٹے ماجد خان اور پوتے بازید خان فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سابق سکھ انگلش اسپنر مونٹی پنیسار رواں سال الیکشن لڑیں گے
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
-
پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کے ویزے لگ گئے، 48 گھنٹوں میں ملائیشیا روانگی متوقع
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ،سلمان آغا کی سنچری ، اسٹیٹ بینک کی واپڈا کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود