روس میں ہونے والی چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستانی دستہ کی شاندار کارکردگی ، کھلاڑی کل ( بدھ) وطن واپس پہنچیں گے

بدھ 29 جون 2022 00:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) روس کے شہر یاکوتسک میں منعقد ہونے والی چوتھی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والے کھلاڑی (کل )بدھ کووطن واپس پہنچیں گے۔منگل کو پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستانی دستہ نے ایونٹ میں3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کرکے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شیراز علی، نتاشا اورمحمد سعد 29 جون کو فصیل آباد پہنچے گے جن کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔اس حوالے سے پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان خان کہنا تھا کہ ایونٹ میں پوری دنیا سے 45 ممالک نے حصہ لیا اور بہت سے ملک ایسے بھی ہیں جن کے وسائل کے حساب سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اِس کے باوجود تیسرے نمبر پر آنا ہمارے لئے باعث اعزاز اور فخر کی بات ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں جو محدود وسائل اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنی انتھک محنت بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا سربلند کرنے کے لئے ہر دم کوشاں ہے یہ جیت پاکستان کی جیت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن اور ٹریڈیشنل سپورٹس گیمز کے پلیٹ فارم سے ہم اپنے نوجوانوں کو نہ صرف علاقائی اور قومی بلکہ انٹرنیشنل سطح پر اپنی ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں اگر حکومتی سطح پر ہمارے کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے تو کھلاڑی ملک کے لئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے اور گولڈ میڈل بھی جیتیں گے ۔
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 00:27:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :