تجیانا ماریا اور میری بزکووا نے ومبلڈن اوپن کے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 3 جولائی 2022 21:50

ومبلڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) تجیانا ماریا اور میری بزکووا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی، ومبلڈن اوپن کے دلچسپ مقابلے لندن میں جاری ہیں، ویمنز سنگلز کے چوتھے رائونڈ میں جرمنی کی تجیانا ماریا نے لٹویا کی جلینا اوسٹاپینکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 ، 5-7 اور 5-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی میری بزکووا نے فرانس کی کیرولین گریشیا کے خلاف 5-7 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 03/07/2022 - 21:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :