عامر خان کی جانب سے قوال پر ڈالر وارنے کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پیر 4 جولائی 2022 18:21

عامر خان کی جانب سے قوال پر ڈالر وارنے کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2022ء) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان جنہوں نے حال ہی میں پروفیشنل باکسنگ مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ہے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ قوالی نائٹ کے دوران قول پر ڈالر وار رہے ہیں، ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر ہے عامر خان کی جانب سے قوال پر ڈالر نچھاور کرنے کے عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے سخت ناپسند کیا ہے،دولت کے اس دکھاوے کے مظاہرے پر لوگ مایوس ہوئے اور سوشل میڈیا صارفین نے سابق باکسر کو سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ سب اچھا ہے لیکن اس غربت کے دور میں آپ کو سب کا سوچنا چاہئے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ ڈالر جو آپ اس قوال پر لٹا رہے ہیں اسی طرح غریبوں کو بھی دیدیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ اگر یہ ڈالر آپ کسی غریب اور ضرورت مند کو دیدیں گے تو وہ زندگی بھر آپ کو دعائوں میں یاد رکھے گا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ عامر خان آپ ہم پاکستانیوں کا فخر ہو مگر یہ کام آپ کو بہرحال نہیں کرنا چاہئے تھا۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 18:21:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :