انجیلومیتھیوز آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کلیئر ،مہیش تھیکشنا اور ڈونتھ ویللاج بھی آئی لینڈرز ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

منگل 5 جولائی 2022 15:20

گال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف گال میں 8 جولائی سے شیڈول دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے سپنرز مہیش تھیکشنا، ڈنتھ ویللاج اور لکشیتھا ماناسنگھے کو طلب کیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مایہ ناز آل رائونڈرانجیلو میتھیوز کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور گال میں جمعہ سے شروع ہونے والا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کلیئرنس مل گئی ہے ۔

انجیلو میتھیوز منگل سے دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔مہمان ٹیم آسٹریلیا کو آئی لینڈرز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے گال میں گزشتہ ہفتے کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کو تین دن کے اندر 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

تھیکشنا اور 19 سالہ ویللاج کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی 2-3 سے ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے سپنر ویللاج 9 وکٹوں کے ساتھ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بائولر تھےجبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کیں تھی ۔واضح رہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 سے 12 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 15:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :