مصباح الحق اوریونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ بار سنچری شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:16

مصباح الحق اوریونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ بار سنچری شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اوریونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ بار سنچری شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ خان اور مصباح نے انضمام اور محمد یوسف، جاوید میانداد اور مدثر نذر کا 10، 10 بار سنچری شراکت کا ریکارڈ توڑا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز یونس اور مصباح نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں کے سامنے کینگروز باؤلرز بے بس نظر آئے، اسی دوران دونوں کے درمیان سنچری شراکت بھی قائم ہوئی، یہ دونوں بلے بازوں کے درمیان 11 ویں مرتبہ سو سے زائد رنز کی شراکت تھی اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی جانب سے زیادہ بار سنچری شراکت بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

وقت اشاعت : 01/11/2014 - 16:16:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :