متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بدھ 5 نومبر 2014 14:12

متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شارجہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، قومی ٹیم انیس سو پچیاسی سے کیویز کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری۔ آسٹریلیا کے بعد پاکستان کے نشانے پر اب نیوزی لینڈ ہے، مصباح الیون کی فارم نے کیویز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پاکستان نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر رینکنگ میں تیسری پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ انتیس سال سے پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا، کیویز نے آخری سیریز انیس سو پچیاسی میں ہوم گراوٴنڈ پر دو صفر سے اپنے نام کی تھی، دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر بیس ٹیسٹ سیریز ہوچکی ہیں۔نیوزی لینڈ صرف دو میں کامیاب رہا، پاکستان نے تیرہ میں فتح حاصل کی، آخری ٹیسٹ سیریز دوہزار گیارہ میں نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی تھی، جس میں پاکستانی شاہینوں نے میدان مارا تھا، ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بھی ٹاکرا ہوگا۔

وقت اشاعت : 05/11/2014 - 14:12:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :