آئی سی سی نے 2014 کی ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان کر دیا،ون ڈے ٹیم میں حفیظ جگہ پانے الے واحد پاکستانی کھلاڑی

بدھ 5 نومبر 2014 18:56

آئی سی سی نے 2014 کی ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان کر دیا،ون ڈے ٹیم میں حفیظ جگہ پانے الے واحد پاکستانی کھلاڑی

دبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2014 کی ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے محمد حفیظ واحد پاکستانی کھلاڑی جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔آئی سی سی کی سلیکشن ٹیم نے محمد حفیظ کو 2014 کی ایک روزہ میچ کی ٹیم میں بطور اوپنر شامل کیا ہے۔دوسری جانب ایک روزہ ٹیم کے کپتان بھارت کے مہندر سنگھ دھونی ہیں جو مسلسل ساتویں بار ایک روزہ ٹیم کے کپتان منتخب ہوئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی یا بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ۔ 2014 ون ڈے ٹیم میں بیٹنگ آرڈر کے لحاظ سے محمد حفیظ (پاکستان)،کوئنٹن ڈی کوک (جنوبی افریقہ)،ویراٹ کوہلی (بھارت)،جارج بیلی (آسٹریلیا)،اے بی ڈی ویلیئرز (جنوبی افریقہ)،ایم ایس دھونی، کپتان (بھارت)،ڈوین براوو (ویسٹ انڈیز)،جیمز فوکنر (آسٹریلیا)،ڈیل سٹین (جنوبی افریقہ) محمد شامی (بھارت)،اجنتھا مینڈس (سری لنکا) روہت شرما بارہویں کھلاڑی (بھارت) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

۔2014 ٹیسٹ ٹیم میں ڈیوڈ گارنر (آسٹریلیا)،کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)،کمار سنگاکارا (سری لنکا)،اے بی ڈی ویلیئرز (جنوبی افریقہ)،جو روٹ (انگلینڈ)،اینجیلو میتھیوز، کپتان (سری لنکا)،مچل جونسن (آسٹریلیا)،ڈیل سٹین (جنوبی افریقہ)،رنگنا ہیراتھ (سری لنکا)،ٹم ساوٴدی (نیوزی لینڈ)،روس ٹیلر، بارہویں کھلاڑی (نیوزی لینڈ)شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/11/2014 - 18:56:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :