پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی ، ٹائٹل سپانسر کے سی ای او جاوید آفریدی کا یونس خان کیلئے پانچ ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان

جمعرات 6 نومبر 2014 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے توقع ظاہر کی کہ قومی ٹیم پاک آسٹریلیا سیریز کی طرح پاک نیوزی لینڈ سیریز بھی فتح حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

شہر یار خان نے کہا کہ قومی ٹیم کے لئے سپانسر شپ کے ساتھ سپانسر اداروں کا ڈومیسٹک کرکٹ اور گراس روٹ سطح کے لئے سامنے آنا کافی حوصلہ افزا ہے اس سے بنیادی سطح پر کرکٹ کو فروغ حاصل ہو گا، معین خان سمیت دو عہدوں پر کام کرنے والے پی سی بی کے دیگر عہدیداروں سے سیریز کے دوران ایک عہدہ واپس نہیں لیا جاسکتا تاہم بعض دیگر عہدیداروں سے جلد ایک عہدہ واپس لے لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی گورننگ بورڈ کے اراکین نے بھی مجھے اس سلسلہ میں اختیار دیدیئے ہیں۔ٹائٹل سپانسر کے سی ای او جاوید آفریدی نے کہا کہ پاک آسٹریلیا سیریز کے بعد اب وہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لئے بھی سپانسر کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ قومی ٹیم کے علاوہ دومیسٹک کرکٹ میں اب انٹر ڈسٹرک کرکٹ کے ٹورنامنٹ بھی سپانسر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی اور امید ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف بھی ایسی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹر ڈسٹرکٹ سطح اور سکول کی سطح پر ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کوچنگ ملنے سے مستقبل کے لئے بہتر کھلاڑی سامنے آسکیں گے ۔جاوید آفریدی نے اس موقع پر یونس خان کے لئے پانچ ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ۔

وقت اشاعت : 06/11/2014 - 19:57:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :