پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

جمعرات 6 نومبر 2014 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ، مصباح الحق کپتان برقرار ، آسٹریلیا کیخلاف کھیلنے والے سکواڈ کو برقرار رکھا گیا کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے ٹیم کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وہی تمام 16کھلاڑی شامل ہیں جو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل تھے ان کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق ، یونس خان ، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، اسد شیفق ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، احسان عادل ، محمد طلحہ ، اظہر علی ، سرفراز احمد ، حارث سہیل عمران خان راحت علی شاہ مسعود اور توفیق عمر شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز نو نومبرسے ابو ظہبی میں شروع ہوگی ۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹیم کے سولہ کھلاڑیوں کے نام موصول نہیں ہوئے اس لئے حتمی اعلان آج کیا جائے گا.

وقت اشاعت : 06/11/2014 - 23:11:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :