رکی پونٹنگ کا ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے پاکستان کو خارج کرنے سے گریز

پلیئرز کا کھیل کیلئے جذبہ ماند نہیں پڑا، مسلسل ورلڈکلاس کرکٹرز سامنے آرہے ہیں، بابر اعظم ، لبوشین ، کوہلی ،روٹ کی رینکنگ میں حکمرانی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں : سابق سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 اگست 2022 11:49

رکی پونٹنگ کا ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے پاکستان کو خارج کرنے سے گریز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اگست 2022ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے پاکستان کو خارج کرنے سے گریز کیا ہے۔ 47 سالہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ابھی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں کہا جاسکتا، کرکٹرز کو ایک عرصے تک اپنے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن ان کا کھیل کیلیے جذبہ ماند نہیں پڑا، پاکستانی سرزمین سے مسلسل ورلڈ کلاس کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرپرائز پیکیج ثابت ہوا، دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا بھی فائنل کھیلنے کیلیے مضبوط امیدوار ہے مگر دورہ بھارت میں کھیلے جانے والے 4 ٹیسٹ میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان ، بھارت اور سری لنکا بھی حریفوں کو حیران کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔                                                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 01/08/2022 - 11:49:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :