بابر اعظم اور عمر گل وزڈن کی آل ٹائم ٹی ٹونٹی الیون کا حصہ بن گئے

آل ٹائم رینکنگ میں ٹاپ 4 بلے بازوں میں ایک وکٹ کیپر بھی شامل ، 3 پیسرز، 2 سپنرز کے ساتھ سب سے زیادہ ریٹنگ والے آل راؤنڈر کا نام بھی الیون کا حصہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 اگست 2022 13:58

بابر اعظم اور عمر گل وزڈن کی آل ٹائم ٹی ٹونٹی الیون کا حصہ بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اگست 2022ء ) پچھلے سال وزڈن نے آئی سی سی کی درجہ بندی کی بنیاد پر آل ٹائم ٹی ٹونٹی ورلڈ الیون کا نام دیا تھا۔ آل ٹائم رینکنگ میں ٹاپ 4 بلے بازوں میں ایک وکٹ کیپر بھی شامل ہے۔ تین تیز گیند بازوں اور دو سپنرز کے ساتھ سب سے زیادہ ریٹنگ والے آل راؤنڈر کا نام بھی لیا گیا۔ آئی سی سی کی درجہ بندی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے جب کہ کھلاڑی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشنز پر پہنچ جاتے ہیں اور اکثر دوسروں کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، اس لیے آئی سی سی کی ہمہ وقتی درجہ بندی میں بھی اکثر تبدیلی کی جاتی ہے۔

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی گزشتہ سال یا اس سے زیادہ عرصے میں اپنی ٹی ٹونٹی پرفارمنس کی وجہ سے روشنی میں رہے ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جنہیں T20 کا سب سے بڑا سپنر سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ کے لیفٹ آرم رسٹ سپنر نے 2017ء میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے اب تک 61 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ایک اوور میں اوسط سے سات سے بھی کم رنز دیکر اچھی اکانومی بھی رکھی ہوئی ہے۔ آئی سی سی درجہ بندی کی بنیاد پر وزڈن کی آل ٹائم ٹی ٹونٹی الیون میں ایرون فنچ ، بابر اعظم، ڈیوڈ مالان ، ویرات کوہلی ،کے ایل راہول ،شین واٹسن، ڈینیئل ویٹوری ،عمر گل ،سیموئل بدری، تبریز شمسی اور شان ٹیٹ شامل ہیں ۔                                                         
وقت اشاعت : 01/08/2022 - 13:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :