کامن ویلتھ گیمز: پاکستان سپورٹس بورڈ کا میڈلز جیتنے والوں کیلئے لاکھوں کے انعامات کا اعلان

نوح بٹ کو 50 لاکھ، شاہ حسین کو 10 لاکھ روپے کیش بطور انعام دینگے، کوئی چاندی کا تمغہ جیتے گا تو اسے 20 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے : ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 اگست 2022 13:00

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان سپورٹس بورڈ کا میڈلز جیتنے والوں کیلئے لاکھوں کے انعامات کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اگست 2022ء ) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ، کراچی دونوں کھلاڑیوں کو فون کرکے مبارک باد بھی دی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔

(جاری ہے)

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ نوح بٹ کے لیے 50 لاکھ اور شاہ حسین کے لیے 10 لاکھ روپے کیش کا اعلان کیا ہے، اگر کوئی چاندی کا تمغہ جیتے گا تو اسے 20 لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔ کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں مجموعی طور پر 405 کلو وزن اٹھا کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے پہلوانی کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔                                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 04/08/2022 - 13:00:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :