نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستانی اوپنرز کا شاندار آغاز، 85 رنز پر ناقابل شکست

اتوار 9 نومبر 2014 13:29

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستانی اوپنرز کا شاندار آغاز، 85 رنز پر ناقابل شکست

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلے دن کھانے کے وقفے پر بغیر کسی نقصان کے 85 رنز بنا لیے تھے۔ابوظہبی میں ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر فوری طور پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مسلسل ناکامی کا شکار ہونے والے محمد حفیظ کو ایک اور موقع فراہم کیا جو احمد شہزاد کے ساتھ انگ کا آغاز کرنے میدان میں اترے۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ذمے دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔اس دوران احمد شہزاد خوش قسمت بھی رہے جب مارک کریگ کی گیند پر وکٹ کیپر انہیں اسٹمپ نہ کر سکے حالانکہ احمد کافی دیر تک کریز سے باہر رہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے کوئی غلطی نہ کی اور حفیظ کا بھرپور ساتھ نبھایا۔جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 85 رنز بنا لیے تھے۔اس سے قبل ابو ظہبی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرنے والی فائنل الیون کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی۔پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔مصباح الحق(کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، راحت علی، عمران خان، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔برینڈن میک کولم(کپتان)، ٹام لاتھم، کین ولیمسن، روس ٹیلر، اِش سودھی، ڈگ بریسویل، ٹرینٹ بولٹ، کوری اینڈرسن، ٹم ساؤدھی، جیمز نیشام اور مارک کریگ۔

وقت اشاعت : 09/11/2014 - 13:29:17