کپتانی مل گئی تو انکار نہیں کرونگا ، تنقید سے نہیں گھبراتا ،ہمیشہ اصلاح کی کوشش کی ، یونس خان ،فکسنگ میں ملوث پلیئرز نے اگر اپنی سزا کاٹ لی تو ٹیم میں واپسی پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، انٹرویو

اتوار 9 نومبر 2014 16:24

کپتانی مل گئی تو انکار نہیں کرونگا ، تنقید سے نہیں گھبراتا ،ہمیشہ اصلاح کی کوشش کی ، یونس خان ،فکسنگ میں ملوث پلیئرز نے اگر اپنی سزا کاٹ لی تو ٹیم میں واپسی پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، انٹرویو

ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) اسٹار بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگتا، مل گئی تو انکار بھی نہیں کروں گا، تنقید سے نہیں گھبراتا، ہمیشہ اپنی اصلاح کی کوشش کرتا ہوں، فکسنگ میں ملوث پلیئرز نے اگر اپنی سزا کاٹ لی تو ٹیم میں واپسی پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہا کہ میں کپتانی کو کانٹوں کی سیج نہیں سمجھتا، پریشانی تو تب ہوتی ہے جب کپتان چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھنا شروع ہوجاتے ہیں، انھیں اپنی کارکردگی پر پہلے توجہ دینی چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے مثال بن سکیں،ان کے نزدیک سب سے اہم اپنی ٹیم ہونی چاہیے، جب میں کپتان رہا تو ہمیشہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند رکھنے کی کوشش کی۔

دوبارہ ذمہ داری سنبھالنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت ایک بہت بڑا اعزاز ہے،اگرچہ میں خود ان چیزوں سے دور رکھتا ہوں لیکن اگر مجھ سے کہا گیا اور اگر اس سے پاکستان کو کوئی سیریز یا ورلڈ کپ جیتنے میں مدد مل سکتی ہے تو پھر اس پوزیشن کیلیے ہمیشہ ہی دستیاب ہوں گا۔

وقت اشاعت : 09/11/2014 - 16:24:30