ٹی 20سیریز : کینگرو ز کا شاندار کم بیک ، پہلا میچ ہارنے کے بعد دوسرے اور پھر تیسرے میچ میں چوکرز کو شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی ، تیسرے ٹی 20میچ میں ساؤتھ افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے شکست ،145رنز کا ہدف کینگروز نے 19.5اوور ز میں حاصل کرلیا ، وائٹ 41رنز بنا کر مرد میدان قرار پائے ،کپتان فنچ نے 33رنز بنائے ، افریقہ کی جانب سے ڈی کوک 48اور ہینڈریکس 49رنز بنا کرنمایاں رہے ، پارنل اور پیٹرسن کی 3,3وکٹیں

اتوار 9 نومبر 2014 17:48

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) کینگروز کا ٹی 20سیریز میں شاندار کم بیک پہلا میچ ہارنے کے باوجود سیریز کے دوسرے اور پھر تیسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ کو شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی ۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے افریقہ کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ چوکرز نے مطلوبہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنا سکی ۔

(جاری ہے)

اوپنر ڈی کوک 48اور ہینڈریکس 49رنز بنا کر نمایاں رہے دونوں پلیئر اپنی نصف سنچری سکور نہ کرسکے دیگر کھلاڑیوں میں میلر نے 34رنز بنائے کپتان ڈومنی سمیت 4کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے فلکنر نے 28ونز دیکر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بولنجر اور کمنز نے 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔145رنز کا ہدف آسٹریلیا نے8وکٹوں کے نقصان پر 19.5اوورز میں حاصل کرلیا پر حاصل کرلیا ۔

گریک وائٹ نے شاندار41رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر مرد میدان قرار پائے کپتان فنچ 33،برائن ڈینک 14، میکسوئل نے 23رنز بنائے ، ساؤتھ افریقہ کی جانب سے پارنل اور پیٹرسن نے 3,3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایبٹ اور لیننگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ وائٹ مرد میدان قرار پائے آسٹریلیا کو سیریز میں 2-1کی برتری مل گئی ہے

وقت اشاعت : 09/11/2014 - 17:48:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :