وزیر معدنیات کی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے پر مبارکباد

ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی نے سارے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا‘لطیف نذر

پیر 8 اگست 2022 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) صوبائی وزیر معدنیات لطیف نذر نے اولمپین ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں نا صرف گولڈ میڈل جیتا ہے بلکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میںصوبائی وزیر لطیف نذرنے کہا کہ ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی نے سارے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔نوح بٹ کے بعد اب ارشد ندیم کا گولڈ میڈل قوم کے لیے ایک تحفہ ہے،کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل فخر ہے،پاکستان کے عوام اپنے ان قومی ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے ،ارشد ندیم اور نوح بٹ جیسے کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 16:01:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :