جاوید آفریدی کا ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر انہیں 10 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان

پیر 8 اگست 2022 20:17

جاوید آفریدی کا ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر انہیں 10 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) چیئرمین پشاور زلمی اور ہائر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید آفریدی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمزمیں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر انہیں 10 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے زلمی فائونڈیشن کی جانب سے ان کی شاندار کاکردگی پر ان کی تحسین کے لئے دس لاکھ روپے بطور ٹوکن منی نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 08/08/2022 - 20:17:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :