ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان،جسپریت بمراہ اسکواڈ سے باہر

بدھ 10 اگست 2022 14:13

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان،جسپریت بمراہ اسکواڈ سے باہر
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق جسپریت بمراہ اسکواڈ سے باہر ہوگئے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے ،ویرات کوہلی اور روی چندرن ایشون کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ریشب پنٹ، دیپک ہوڈا، دنیش کارتک ،ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا،لیگ اسپنر چاہل، روی بشنو، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور ا?وش خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں پاکستان ،بھارت سمیت6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔پاکستان اور بھارت 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 14:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :