کوئٹہ، پاکستان کی 75ویں یوم آزادی تقریبات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خضدار میں کبڈی کے شاندار میچز کا انعقاد

جمعرات 11 اگست 2022 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) پاکستان کی 75ویں یوم آزادی تقریبات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خضدار میں کبڈی کے شاندار میچز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ میچزتحصیل وڈھ نال اور کرخ کی ٹیموں کے مابین 13 اگست 2022 کی شام کو 4 بجے جناح اسٹیڈیم خضدار میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے شائقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کبڈی میچز کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں جناح اسٹیڈیم آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 22:52:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :