آل پاکستان بلوچستان یوم آزادی جوڈو چیمپئن شپ پرسوں (ہفتہ سے )  شروع ہوگی

جمعہ 12 اگست 2022 11:43

آل پاکستان بلوچستان یوم آزادی جوڈو چیمپئن شپ  پرسوں (ہفتہ  سے )  شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) آل پاکستان بلوچستان یوم آزادی جوڈو چیمپئن شپ پرسوں (ہفتہ سے ) ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نور احمد رند نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایونٹ میں جونیئر اور سینئر کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے جس میں تمام رجسٹرڈ کلبوں کےکھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 14 اگست کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 11:43:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :