نکول میلیچارمارٹنیز اور ایلن پیریز کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 12 اگست 2022 16:37

نکول میلیچارمارٹنیز اور ایلن پیریز کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی  فائنل میں داخل
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) امریکی ٹینس کھلاڑی نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایلن پیریزاپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی سٹروم سینڈرز اور ان کی چینی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

کینیڈین اوپن ٹینس کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ہے۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی آسٹریلوی جوڑی دار ایلن پیریزنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی سٹروم سینڈرز اور ان کی چینی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 16:37:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :