ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پراولمپئن ارشد ندیم کو مبارکباد

ہفتہ 13 اگست 2022 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ترکی کے شہرقونیہ میں ہونیوالی اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پراولمپئن ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے، ہفتہ کے روز ارشد ندیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے بعد اسلامی یکجہتی گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم کی جانب سے پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنا قوم کیلئے جشن آزادی کا تحفہ ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہاسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم نے 88.55میٹر تھرو پھینک کر ریکارڈ قائم کیا ہے، ارشد ندیم پاکستان کے ہیرو ہیں جن کی محنت سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے، ارشد ندیم مسلسل کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں، مستقبل میں ان کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 13/08/2022 - 19:43:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :