بنوں جشن آزادی سپورٹس گالا کے فائنل راؤنڈ گیمز( کل) ہوں گے

ہفتہ 13 اگست 2022 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) بنوں جشن آزادی سپورٹس گالا کے فائنل راؤنڈ گیمز، تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے اور اختتامی تقریبات کا انعقاد کل بروز اتوار 14 اگست کو آڈیٹوریم ہال اور بنوں سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے جائینگے۔ 14 اگست کی شام کو گرینڈ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا دس سے زیادہ گیمز اور 1000 کھلاڑیوں سے زیادہ پر مشتمل سپورٹس گالا کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ ڈیپارٹمنٹ اور ریجنل سپورٹس آفس بنوں نے ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ارشاد اللہ نے سپورٹس گالا کی ختتامی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بنوں میں پاکستان ڈائمنڈ جوبلی اور جشن آزادی گرینڈ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا ہے سپورٹس گالا کیلئے ٹرائلز گیمز یکم اگست سے شروع کئے گئے تھے آج بروز اتوار 14 اگست کو اختتامی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام گیمز میں پہلے اور دوسرے پر آنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائے گے اس طرح میل فیمل تقریری اور ملی نغموں کے مقابلوں میں پہلے نمبر آنے والے جوانوں میں انعامات کی تقسیم ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بنوں اور پاک فوج کے تعاون سے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں گرینڈ آتش بازی کا مظاہرہ 14 اگست کی شام کو کیا جائے گا جس میں ضلع بنوں کے سیاسی، سماجی، سرکاری شخصیات کے علاؤہ بچے، بوڑھے اور جوان شرکت کرینگے۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 22:40:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :