نیدرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا میچ (کل)کھیلا جائیگا

گرین شرٹس کو میزبان ہالینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، رپورٹ

بدھ 17 اگست 2022 15:37

نیدرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا میچ (کل)کھیلا جائیگا
روٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) ہالینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)جمعرات کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائیگا ،گرین شرٹس کو میزبان ہالینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ،پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 16 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 اور تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 15:37:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :