اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی خواتین کراٹیکاز بھی میڈل نہ جیت پائیں

فخرالنساء کو کوارٹر فائنل جبکہ کلثوم ہزارہ اور نرگس ہزارہ کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، رپورٹ

جمعہ 19 اگست 2022 15:29

اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی خواتین کراٹیکاز بھی میڈل نہ جیت پائیں
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی خواتین کراٹیکاز بھی میڈل نہ جیت پائیں۔فخرالنساء کو کوارٹر فائنل جبکہ کلثوم ہزارہ اور نرگس ہزارہ کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ترکیہ کے شہر قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں مقابلوں کے آخری روز پاکستان کی خواتین کراٹیکاز ایکشن میں تھیں۔

(جاری ہے)

خواتین کی -60 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کی فخرالنساء نے پہلی باؤٹ میں کیمرون کی کراٹیکا کو شکست دی۔کوارٹر فائنل میں ان کا کرغزستان کی کراٹیکا سے مقابلہ تھا جو صفر، صفر برابر رہا جس کے بعد ریفریز نے تین۔ دو سے کرغزستان کی ایتھلیٹ کے حق میں فیصلہ دیا۔خواتین کی 68+ ویٹ کیٹگری میں نرگس ہزارہ کو کیمرون کی پلیئر نے شکست دی جبکہ کلثوم ہزارہ کو مراکش کی ایتھلیٹ نے شکست دی۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 15:29:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :