پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

پاکستان نے گروپ اسٹیج کے دوسرے روز صبح نیدرلینڈز اور شام میں ہانگ کانگ کو شکست دی

جمعہ 19 اگست 2022 16:12

پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے گروپ کے تینوں میچز جیت کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ، پاکستان نے گروپ اسٹیج کے دوسرے روز صبح نیدرلینڈز اور شام میں ہانگ کانگ کو شکست دی۔ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں گروپ اسٹیج میں پہلے روز گیانا کو شکست دینے کے بعد دوسرے روز پاکستان کا پہلے سیشن میں نیدرلینڈز سے سامنا ہوا۔

جس میں پاکستان کے تینوں کھلاڑی سرخرو رہے۔

(جاری ہے)

محمد اصحاب عرفان نے ہلمر مولز ، نور زمان نے ہوگر ووسٹ اور حمزہ خان نے اسماعیل گیریٹس کو شکست دی۔شام کے سیشن میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے تھا اور اس میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ پہلے حمزہ خان نے جاٹ سی کو 11-4 ، 11-6 ، 11-9 اور 11-4 سے ہرایا۔پھر نور زمان نے آکیفومی مورکامی کو 5-11، 6-11 اور 7-11سے قابو کیا۔آخری میچ میں محمد اصحاب عرفان نے شینگ ٹیم کو 1-11، 6-11 اور 2-11 سے شکست دی۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ اسٹیج کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 16:12:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :