کھیل نوجوانو ں کوسماجی برائیوں سے دور رکھتے ہیں۔جہانداد خان

جمعہ 19 اگست 2022 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2022ء) نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں ہے ،گراس روٹ لیول پر جوڈ کراٹے کے فروغ میں ناگا من مارشل آرٹ آرگنائز یشن سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ان خیالات کا اظہار عسکر ی ماڈل سکینڈری اسکول کے ایڈ منسٹریٹر حاجی جہانداد خان نے ضلع ملیر میں جشن آزادی کے موقع پرناگا من مارشل آرٹ آرگنا ئزیشن کی جا نب سے منعقدہ جوڈ کراٹے چمپئن شپ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناگا من مارشل آرٹ کے چیف محبوب عالم نے کہا کہ پاکستان میں جوڈ کراٹے کے حوالے سے غیر معمولی ٹیلنٹ موجود ہے اور جو لوگ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی صلاحیت کوبہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیںدراصل وہی لوگ اسپورٹس کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اسکوں کی سطح پر کا م کرنے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہیں تھی، ہماری کوشش ہے کہ جووڈ کراٹے کے کھیل کوگراس روٹ لیول پر مستقل اور جامع اقدامات کئے جائیں تاکہ کراچی اور صوبائی سطح پر مستقبل کیلئے اچھے اور باصلاحیت کھیلاڑیوں دستیات ہوسکیں۔تقریب سے سائبان کے چیئر مین عالم علی،ہمایوں خان اور کوچ پرویز نے بھی خطاب کیا اورانعامات تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 16:28:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :