گراؤنڈکراچی فٹبال کپ مدھو محمڈن نے جیت لیا

اعظم اسپورٹس کو 2-1 سے شکست، ایونٹ میں 4 نائیجیرین پلیئرز نے بھی حصہ لیا

جمعہ 19 اگست 2022 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) فٹبال کلب کراچی کے تحت مدھو محمڈن فٹبال اسٹیڈیم میں گرانڈ کراچی فٹبال لیگ کپ مدھو محمڈن نے جیت لیا۔ فائنل میں مدھو محمڈن نے اعظم اسپورٹس کو 2-1 سے ہرادیا۔ مدھو محمڈن کی طرف سے مسعود اور علی حسین نے ایک ایک گول اسکور کیا اور اعظم اسپورٹس سے رزاق نے ایک گول اسکور کیا۔ ایونٹ میں 10 ہزار سے زائد فٹبال لورز نے شرکت کی۔

لیگ بیسیز پر میچ کھیلے گئے۔ ایونٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ 4 نائیجیرین پلیئرز بینجمن، عبدالعزیز، اسماعیل، میلوڈی نے بھی ایونٹ میں فٹبال کلب کراچی کی ٹیم کا حصہ تھے۔ مہمانِ خصوصی پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کوچ طارق لطفی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

(جاری ہے)

تواتر کے ساتھ فٹبال کی سرگرمیوں سے پلیئرز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

آرگنائزر اور بانی و صدر فٹبال کلب کراچی حمزہ فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال کلب کراچی عملی طور پر فٹبال کی ترقی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ نائیجیرین پلیئرز کے ساتھ کھیل کر پاکستانی فٹبال کلب کے پلیئرز کو نئی تکنیک سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ آئندہ بھی دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی ایونٹ منعقد کیا گیا اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔

علاوہ ازیں ونر ٹیم مدھو محمڈن کو 50 ہزار اور رنر اپ اعظم اسپورٹس کو 30 ہزار روپے انعام دیا گیا۔ مدھو محمڈن کے شاہجہان بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ اس موق پر سلیم پٹنی، ماسٹر ریاست، ہیڈ کوچ اعظم اسپورٹس سلیم اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 23:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :