ایشیا کپ 2022ء: شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین پاکستانی ٹیم میں شامل

شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2022ء سے باہر ہو گئے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 22 اگست 2022 12:42

ایشیا کپ 2022ء: شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین پاکستانی ٹیم میں شامل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اگست 2022ء ) محمد حسنین نے زخمی شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 کے لیے پاکستانی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ حسنین جو دی ہنڈریڈ 2022ء میں اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کر رہے ہیں، دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ہفتے کے روز شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث T20 ایشیا کپ 2022ء سے باہر ہو گئے تھے۔

 انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا اس لیے وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ حسنین نے 18 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان 28 اگست بروز اتوار دبئی میں اپنے افتتاحی میچ میں بھارت سے مقابلہ کرے گا، جب کہ گروپ اے کا دوسرا میچ 2 ستمبر بروز جمعہ شارجہ میں کوالیفائر (یو اے ای، کویت، سنگاپور یا ہانگ کانگ) سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ ایشیاء کپ کے حتمی قومی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدر علی، حارث رؤف ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 22/08/2022 - 12:42:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :