پی ایس ایف جونیئر سکواش سرکٹ تھری ٹورنامنٹ کے میچز اسلام آباد میں جاری

جمعرات 29 ستمبر 2022 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس ایف جونیئر سکواش سرکٹ تھری ٹورنامنٹ کے میچز مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد جاری ہیں۔ جمعرات کو بوائز انڈر 11 کے مقابلوں میں فیضان علی نے حارمس راجہ کو اور ممنون خان نے ملک محمد کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر 13 کے مقابلوں میں نعمان نے عبدالحاد کو اور احمد خلیل نے شاہ زیب کو ہرا دیا۔

بوائز انڈر 15 کے مقابلوں میں مبین نے ابراہیم زیب کو اوراذان علی نے مصطفی عرفان کو ہرا دیا۔بوائز انڈر 17 میں عبداللہ نواز نے عمیر عارف کو اور حریرہ نے ابراہیم محب کو ہرا دیا۔ بوائز انٹر 19 کے مقابلوں میں انس علی نے اشعر بٹ کو اور عماد نے عثمان ندیم کو ہرادیا۔ گرلز انڈر 19 کے مقابلوں مہوش علی نے مناہل کو اورمریم نے ثنا بہادر کو شکست دے دی۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 23:14:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :