ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سابق کوچ فضل الرحمن بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 29 ستمبر 2022 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اتھلیٹکس کے سابق کوچ فضل الرحمن بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے، جمعرات کے روز فضل الرحمن بٹ کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن بٹ اتھلیٹکس کے بہترین کوچ تھے، اتھلیٹکس کے لئے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فضل الرحمن بٹ نے اتھلیکٹکس کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے دعا کی کہ اللہ تعالی فضل الرحمن بٹ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دی
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 23:17:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :