سابق ٹیسٹ کرکٹرسرفراز نواز کا آصف زرداری کو خط

منگل 4 جولائی 2023 22:11

سابق ٹیسٹ کرکٹرسرفراز نواز کا آصف زرداری کو خط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2023ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شپ کے الیکشن میں تاخیر کے معاملے پر میدان میں آگئے،سابق صدر آصف زراری کو خط لکھتے ہوے کہا کہ نجم سیٹھی کے ساتھی اتحادی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ذکا اشرف وزیراعظم کی چواس ہے جسکا سب کو احترام کرنا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر سرفراز نواز نے اصف علی زرداری کو لکھے گے خط کی کاپی وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی بھجوای ہے جس کے متن میں لکھا ہے کہ نجم سیٹھی کے ساتھی اتحادی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جب تک نجم سیٹھی اقتدار میں تھے پیپلز پارٹی نے کسی معاملے میں دخل اندازی نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذکا اشرف کے خلاف بلاوجہ عدالت میں مقدمات بنوائے گئے،آصف زرداری کا ذکا اشرف کو چیئرمین کے لئے نامزد کرنا بہترین فیصلہ ہے، ذکا اشرف کے آنے سے پاکستان میں کھیل میں بہتری آئے گی۔سابق مینجمنٹ کمیٹی کے کچھ ممبرز نجم سیٹھی کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں، اسلام آباد کے ایک آرگنائزر چیئرمین کے انتخابی عمل کو سبوثاز کرنے کی کوشش کررہے، نجم سیٹھی کے بعد ذکا اشرف کو چیئرمین بنانا وزیراعظم کا فیصلہ ہے، جس کا احترام کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/07/2023 - 22:11:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :