پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری جنرل کا اولمپیئن و گولڈ میڈلسٹ لالا فضل الرحمن کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعرات 9 مارچ 2023 12:11

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر  اور سیکریٹری جنرل  کا اولمپیئن و گولڈ میڈلسٹ لالا فضل الرحمن کے انتقال پر اظہارافسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2023ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے اولمپیئن و گولڈ میڈلسٹ لالا فضل الرحمن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

واضح رہےاولمپیئن و گولڈ میڈلسٹ لالا فضل الرحمن 1968 اور 1972 کے اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 1971 کے ورلڈ کپ کے گولڈ میڈلسٹ بھی تھے ۔
وقت اشاعت : 09/03/2023 - 12:11:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :