قائد اعظم ، سندھ کی ٹیم چار روزہ میچ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں 368 رنز بنا کر آؤٹ

جمعرات 29 ستمبر 2022 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) قائد اعظم ٹرافی 2022-23ء کے چار روزہ میچ کے تیسرے روز سندھ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 368 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 60 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا ، فواد عالم نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، سرفراز احمد نے 78 رنز بنائے ، محمد علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، سینٹرل پنجاب نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لئے اور اسے 230 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے، عبداللہ شفیق 72 اور طیب طاہر 61 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، آصف محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ کے تیسرے روز سندھ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 270 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو فواد عالم 75 اور سرفراز احمد 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ، دونوں بیٹرز کے درمیان چھٹی وکٹ میں 169 رنز کی شراکت قائم ہوئی ، سرفراز احمد 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، آصف محمود 4 ، میر حمزہ صفر، زائد محمود 3 اور محمد عمیر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس طرح سندھ کی پوری ٹیم 60 رنز کے خسارے کے ساتھ 368 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سینٹرل پنجاب کے محمد علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، سینٹرل پنجاب نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لئے اور اسے 230 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ، پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق 72 اور طیب طاہر 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، عابد علی 12 ، علی زریاب 7، کپتان محمد سعد صفر اور قاسم اکرم 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، سندھ کی طرف سے آصف محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 29/09/2022 - 21:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :