آسٹریلیا کی پیچز میں مجھے کھیلنے کا تجربہ ہے

آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں،مجھے وہاں چھکے مارنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد

Qamar Haneef قمرحنیف جمعرات 29 ستمبر 2022 21:58

 لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر 2022ء) پاکستان کررکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے کہا ہے ہمارا اس وقت تمام فوکس ٹیم کی جیت پر ہے ہم ہوم گراونڈ پر کھیل رہے ہیں۔سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں گے۔جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں ہمیں برتری حاصل ہے ہم کوشش کریں گے اگے میچ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں اس وقت تک میچ بہت اچھے جا رہے ہیں۔

شائقین اور کھلاڑی خوب میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ٹی ٹونٹی میچیز کی خوبصرتی یہ ہی ہے ک میچز ٹف ہوتے ہیں پاکستان اور انگلش ٹیمیں مضبوط ہیں اس ہی لیے میچزآخر تک جاتے ہیں۔کھلاڑیوں پراعتماد ہیں میچ میں ہدف کا تعاقب کرنا ہے یا دفاع انہوں نے مزیدکہا ہے کہ اس وقت مڈل آرڈر تنقید کی زد میں ہے  مڈل آرڈر بیٹرز تسلسل کے ساتھ پر فارم نہیں کر رہے ہیں افتحار احمد نے تسلیم کرتےہیں مڈل آرڈر بیٹرز کی گاردکرگی میں بہتری کی گنجائش ہے اور مڈل آرڈر بیٹرز کوشش کر رہے ہیں کوچز بھی ہمیں مختلف ڈرلز کرا رہے ہیں جلد فرق سامنے آئے گا ان کا کہنا تھا کہ تنقید اپنی جگہ،تنقید ہوتی رہتی ہے ،بابر اعظم اور محمد رضوان اچھا کھیل رہے ہیں مڈل آرڈر کو وقت کم ملتا ہے لیکن ہم پروفیشنل ہیں جتنا بھی وقت ملے ہمیں تسلسل سے کھیلنا ہے مزید کہا کہ کمبی نیشن ایسا بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے مجھے بولنگ کا موقع کم ملتا ہے، ہمارے تین فاسٹ بولرز ہیں اور ان کے ساتھ شاداب خان اور محمد نواز ہوتے ہیں، میں کم بولنگ کروا سکتا ہوں لیکن میں بولنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں ، ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے بولنگ بہتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے لاہور کی پیچز مختلف ہیں اوس کی وجہ سے پہلی دوسری اننگز کا فرق پڑتا ہے، افتخار احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔آسٹریلیا میں مجھے کھیلنے کا فائدہ ہو گا۔کیو نکہ مھجے وہاں کی پیچز کا تجربہ ہے۔آسٹریلیا کے بڑے گراونڈ میں چھکے مارنا کوئی مشکل نہیں ہے۔ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بیٹرز آسٹریلیا کے اسٹیڈیمز کے اسٹینڈز میں گیند نہیں پھینک سکتے

وقت اشاعت : 29/09/2022 - 21:58:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :