عالمی ٹیم سنوکر چیمپئن شپ (جمعرات سے) شروع ہو گی

بدھ 5 اکتوبر 2022 12:23

عالمی ٹیم سنوکر چیمپئن شپ  (جمعرات سے) شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) عالمی ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کل (جمعرات سے )ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان سمیت 29 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان ٹیم دو کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں بابر مسیح اور احسن رمضان شامل ہیں۔ 6 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ سنگاپور سے اور 7 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ قطر سے ہوگا۔چیمپئن شپ میں 9 اکتوبر کو کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل جبکہ 10 کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 12:23:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :