میں بابر اعظم کے ساتھ جتنا زیادہ کھیلتا ہوں، اتنا ہی سیکھتا ہوں : شاداب خان

بابر اپنے کھلاڑیوں کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے ، یہ ایک لیڈر کی پہچان ہے، اس طرح آپ اپنے کھلاڑیوں سے عزت حاصل کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کو ترقی کرتا دیکھتے ہیں‘: نائب کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 اکتوبر 2022 15:47

میں بابر اعظم کے ساتھ جتنا زیادہ کھیلتا ہوں، اتنا ہی سیکھتا ہوں : شاداب خان
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اکتوبر 2022ء ) بابر اعظم کے نائب شاداب خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء سے قبل پاکستان کی حتمی تیاری کی ذمہ داری سے قبل اپنے کپتان پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے کالم میں شاداب خان نے لکھا کہ کس طرح کھلاڑی آنے والے میچوں میں اپنے کپتان کی جانب سے ان پر کیے جانے والا اعتماد لوٹانے کے منتظر ہیں۔

شاداب خان نے لکھا کہ ’’اپنے پچھلے کالم میں، میں نے بابر اعظم کی قیادت کے بارے میں لکھا تھا ،یہ آدمی ناقابل یقین ہے، میں جتنا زیادہ اس کے ساتھ کھیلتا ہوں، اتنا ہی میں اس شخص کے بارے میں جانتا ہوں اور میں اس کی اتنی ہی زیادہ تعریف کرتا ہوں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ 27 سالہ نوجوان، جو قائدانہ کردار کے لیے نسبتاً نیا ہے، جس طرح سے مسلسل دباؤ اور بعض اوقات غیر منصفانہ تنقید سے نمٹا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کی اپنی کارکردگی متاثر نہ ہونے پائے، وہ محض دماغ کو حیرت زدہ کرنے والے ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے کھلاڑیوں کے لیے چٹان کی طرح کھڑا ہے اور ان کی مکمل حمایت کی، یہ ایک لیڈر کی پہچان ہے، اس طرح آپ اپنے کھلاڑیوں سے عزت حاصل کرتے ہیں اور اس طرح آپ اپنی ٹیم کو ترقی کرتا دیکھتے ہیں‘‘۔ شاداب خان نے مزید لکھا کہ ’’بابر نے اپنا پورا وزن اپنی طرف سے ہر ایک ممبر کے پیچھے ڈال دیا ہے اور اب ڈیلیور کرنے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے، ہمیں بابر نے اپنی صلاحیتوں، اسناد اور مہارتوں پر جو ایمان رکھا ہے اسے درست ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔

کپتان کھڑے رہیں اور فخر کریں، پھر ہمیں اپنی صلاحیت کو پرفارمنس میں تبدیل کرنا ہوگا، کپتان ہمیں وہ سب کچھ دے رہا ہے جس کی ہمیں بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کیلئے ضرورت ہے، ہمیں اب اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا، یہ اتنا ہی آسان ہے۔ شاداب خان نے لکھا کہ ’’میں بابر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں مضبوط کارکردگی دکھانے کی اہلیت ہے، ہمیں صرف ایک دو اعتماد اور حوصلہ بڑھانے والی پرفارمنس کی ضرورت ہے اور تمام چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی ‘۔

اس وقت پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں ہے جس میں میزبان ٹیم کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش بھی شرکت کررہی ہے۔ گرین شرٹس سہ ملکی سیریز میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 15:47:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :