سٹیفانوس اور آندرے روبلوف آستانہ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 6 اکتوبر 2022 13:42

سٹیفانوس اور آندرے روبلوف آستانہ اوپن ٹینس مینز سنگلز  کوارٹر فائنل میں داخل
آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس اور روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اے ٹی پی آستانہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سٹیفانوس نے اطالوی ٹینس کھلاڑی لوکا نارڈی کو اور آندرے روبلوف نے چینی حریف کھلاڑی ژانگ زیزن کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیراہتمام آستانہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر اطالوی حریف کھلاڑی لوکانارڈی کو 6-7(2-7) اور 6-7(3-7)سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی حریف کھلاڑی ژانگ زیزن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 8رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 13:42:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :