حکومت پنجاب کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کیلئی20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

انشااللہ وہ دن دور نہیں جب قومی کھیل ہاکی میں ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گا، صوبائی وزیر کھیل

ہفتہ 11 مئی 2024 22:05

حکومت پنجاب کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کیلئی20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رنر اپ رہنے والی قومی ہاکی ٹیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے 11سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی اور فائنل میں بہترین کھیل کھیلا۔

(جاری ہے)

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے آپ کی بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔قوم کی جانب سے آپ کے لئے داد اور مبارکباد، ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلند کیا ہے۔انشااللہ وہ دن دور نہیں جب قومی کھیل ہاکی میں ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گا۔ حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی ۔
وقت اشاعت : 11/05/2024 - 22:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :