حکومت نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کردیا

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) ملک میں کھیلوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا، حکومت نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے ایک تقریب میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد آج بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا لیٹرجاری کیا۔حکومت کی جانب سے اسپورٹس آپریشن بحال کرنے کیلئے اداروں کو خط لکھ دیا گیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اسپورٹس بند کردیے تھے، عمران خان کے اس فیصلے سے ملک بھر میں ہزاروں کھلاڑی بے روز گار ہوگئے تھے۔
وقت اشاعت : 07/10/2022 - 23:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :