مہربانی کرکے رضوان کیساتھ حارث کو اوپننگ کروائیں : شاہد آفریدی کا بابر کو مشورہ
'پاکستانی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹر کی ضرورت ، ہمیں حارث ،شاداب خان جیسے واضح سوچ رکھنے والے بیٹرز کی ضرورت ہے، بابر کو میچ جیتنے کیلئے متوازن بیٹنگ آرڈر ،تھوڑا لچکدار ہونیکی ضرورت ہے: ٹویٹر پیغام
ذیشان مہتاب اتوار 6 نومبر 2022 16:05
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 نومبر 2022ء ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹاپ آرڈر سے متعلق مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے پاکستان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ٹوئٹر پر بابر اعظم کو مینشن کیا اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔
سابق کپتان نے لکھا 'پاکستانی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹر کی ضرورت ہے، ہمیں حارث اور شاداب خان جیسے واضح سوچ رکھنے والے بیٹرز کی ضرورت ہے'۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'مہربانی کر کے رضوان کے ساتھ حارث کو اوپنر کھلانے پر غور کریں اور آپ خود تیسرے نمبر پر آئیں اور اس کے بعد اپنے بہترین ہٹر کو بھیجیں'۔
انہوں نے کپتان کو مشورہ دیا کہ 'آپ کو میچ جیتنے کے لیے متوازن بیٹنگ آرڈر اور تھوڑا سا لچکدار ہونے کی ضرورت ہے'۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 06/11/2022 - 16:05:53
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے دن رات کوششیں جاری ہیں، تانیہ ملک
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
ث*سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا آغاز ہوگیا ، لیگ 17 مئی تک جاری رہے گی
-
ا*23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ 16 جون سے کھیلی جائے گی
-
ّپاکستانی ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،احسن اقبال
-
ب*وزیر کھیل پنجاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان