کرکٹرزکی حفاظت ،فلپ ہیوز کی المناک موت نے پی سی بی کو بھی جگا دیا

منگل 2 دسمبر 2014 16:32

کرکٹرزکی حفاظت ،فلپ ہیوز کی المناک موت نے پی سی بی کو بھی جگا دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی المناک موت نے پی سی بی کو بھی جگا دیا ہے۔جہاں اب پوری دنیا میں کھلاڑیوں کی حفاظت اور حفاظتی انتظامات پر بحث جاری ہے وہیں پی سی بی حکام کو بھی ہوش آیا ہے اورپی سی بی نے کھلاڑی کے حفاظتی سامان کے معیار کو پرکھنے اور اس حوالے سے اپنی پالیسی پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلپ ہیوز کی موت چونکہ باوٴنسر لگنے سے ہوئی اس لیے اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیلمٹ پر بحث ہو رہی ہے کہ ہیلمٹ کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑی آسٹریلین کمپنی کے تیار کردہ ہیلمٹ استعمال کرتے ہیں۔پی سی بی پالیسی کے مطابق جو بھی نیاکھلاڑی ٹیم میں شامل ہوتا ہے اس کے لیے آسٹریلیا سے آرڈر پر ہیلمٹ منگوایا جاتا ہے۔جب کہ بعض کھلاڑی اپنی مرضی سے ایسے ہیلمٹ آرڈر پر تیار کرواتے ہیں جس میں وہ خود کو آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

۔تاہم فلپ ہیوز کے واقعے کے بعد پی سی بی نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس بات کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے حفاظتی سامان کا میڈیکل بورڈ بغور جائزہ لے گا اوراحتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 16:32:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :