سعید اجمل کے بائیو میٹرک ٹیسٹ میں باؤلنگ ایکشن کے درست ہو جانے کی تصدیق کے بعد آئی سی سی کی پابندی اٹھائے جانے کیلئے پی سی بی کو درخواست ارسال کردی ہے، ترجمان پی سی بی

منگل 2 دسمبر 2014 19:47

سعید اجمل کے بائیو میٹرک ٹیسٹ میں باؤلنگ ایکشن کے درست ہو جانے کی تصدیق کے بعد آئی سی سی کی پابندی اٹھائے جانے کیلئے پی سی بی کو درخواست ارسال کردی ہے، ترجمان پی سی بی

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے آئی سی سی کی جانب سے باؤلنگ ایکشن مقررہ اینگل سے زیادہ ہونے کے باعث عائد کردہ پابندی کے بعد باؤلنگ ایکشن کی درستگی اور برطانیہ میں اس حوالے سے بائیو میٹرک ٹیسٹ میں باؤلنگ ایکشن کے درست ہو جانے کی تصدیق کے بعد آئی سی سی کی پابندی اٹھائے جانے کے لئے پی سی بی کو درخواست ارسال کردی ہے، پی سی بی کے ترجمان کے مطابق دوسرا بال سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے سعید اجمل نے آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں باؤلنگ الیکشن کے درست نہ ہونے کی شکایت کے نتیجے میں آئی سی سی کی جانب سے عائد کردہ پابندی اور باؤلنگ ایکشن درست کرنے کے لئے دیئے گئے وقت کے بعد ماضی کے مایہ ناز سپنر اور برطانیہ میں اپنی اکیڈمی چلانے والے پاکستانی ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی اپنا باؤلنگ ایکشن درست کرنے اور اے آئی سی سی کے مقرر کردہ معیار پر لانے کے لئے پاکستان اور برطانیہ میں چھ ہفتے سے زائد کام کیا اور حالیہ دنوں میں برطانوی یونیورسٹی میں دیئے گئے ٹیسٹ میں ان کا باؤلنگ الیکشن 15ڈگری کی مقررہ حد میں آجانے کی تصدیق کے بعد اب پی سی بی کو اس ضمن میں تحریری درخواست دی ہے تاکہ ان پر عائد آئی سی سی کی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی پابندی اٹھائی جائے، پی سی بی کے ترجمان کے مطابق بورڈ نے سعید اجمل کی یہ درخواست آئی سی سی کو ریویو کے لئے بھجوا دی اور اس ضمن میں اب آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے، ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ معروف برطانوی یونیورسٹی کی سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست ہو جانے کی رپورٹ کے تناظر میں توقع ہے کہ سعید اجمل پر لگائی گئی پابندی جلد اٹھائی جائے گی اور ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 19:47:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :