قائد اعظم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ کلب اور ٹائیگر کلب کی جیت

جمعرات 24 نومبر 2022 18:15

قائد اعظم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ کلب اور ٹائیگر کلب کی جیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2022ء) قائد اعظم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ کلب اور ٹائیگر کلب اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ اس موقع پر مظفر شہید فٹ بال کلب کے صدر رائے اقبال انجم کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

اروڑی بلوچاں فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ کلب نےگوروسر کلب کو یکطرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ گوروسر کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔دوسرے میچ میں ٹائیگر کلب نے علامہ اقبال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ علامہ اقبال کلب کے کھلاڑی بھی میچ برابر کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرتے رہے ۔
وقت اشاعت : 24/11/2022 - 18:15:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :